ہم نے اِس (قرآن )کو شبِ قدر میں نازل کیا ہے۔ 1

اور تم کیا جانو کہ شبِ قدر کیا ہے ؟

شبِ قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔ 2

فرشتے اور رُوح 3 اُس میں اپنے ربّ کے اِذن سے ہر حکم لے کر اُترتے ہیں۔ 4

وہ رات سراسر سلامتی ہے طلوعِ فجر تک۔ 5 ؏۱