(اے نبیؐ ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟ 1

اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اُتار دیا

جو تمہاری کمر توڑ ڈال رہا تھا۔ 2

اور تمہاری خاطر تمہارے ذِکر کا آوازہ بلند کردیا۔ 3

پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے۔

بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے۔ 4

لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاوٴ

اور اپنے ربّ ہی کی طرف راغب ہو۔ 5 ؏۱