تم نے دیکھا 1 اُس شخص کو جو آخرت کی جزا و سزا 2 کو جھُٹلاتا ہے؟ 3

وہی تو ہے 4 جو یتیم کو دھکّے دیتا ہے، 5

اور مسکین کا کھانا 6 دینے پر نہیں اُکساتا۔ 7

پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیے 8

جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں، 9

جو ریا کاری کرتے ہیں 10

اور معمولی ضرورت کی چیزیں 11 (لوگوں کو)دینے سے گریز کرتے ہیں۔ ؏۱