قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھُنکارے مارتے ہوئے دَوڑتے ہیں،1

پھر (اپنی ٹاپوں سے) چِنگاریاں جھاڑتے ہیں،2

پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں، 3

پھر اس موقع پر گَردوغبار اُڑاتے ہیں،

پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھُستے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے ربّ کا بڑا ناشکرا ہے، 4

اور وہ خود اِس پر گواہ ہے، 5

اور وہ مال و دولت کی محبت میں بُری طرح مُبتلا ہے۔ 6

تو کیا وہ اُس وقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا، 7

اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے بر آمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟ 8

یقیناً اُن کا ربّ اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا۔ 9 ؏۱