قسم ہے انجیر اور زیتون کی 1
اور طورِ سینا 2
اور اِس پُر امن شہر (مکّہ)کی،
ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا، 3
پھر اُسے اُلٹا پھیر کر ہم نے سب نِیچوں سے نیچ کر دیا، 4
سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔ 5
پس (اے نبیؐ )اِس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھُٹلا سکتا ہے؟ 6
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ 7 ؏۱