(اے نبیؐ )اپنے ربِّ برتر کے نام کی تسبیح کرو 1

جس نے پیدا کیا اور تناسُب قائم کیا، 2

جس نے تقدیر بنائی 3 پھر راہ دکھائی، 4

جس نے نباتات اُگائیں 5

پھر اُن کو سیاہ کُوڑا کرکٹ بنا دیا۔ 6

ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے 7

سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، 8 وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جوکچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی۔ 9

اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں،

لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو۔ 10

جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا، 11

اور اس سے گریز کرے گا وہ انتہائی بد بخت

جو بڑی آگ میں جائے گا،

پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا۔ 12

فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی 13

اور اپنے ربّ کا نام یاد کیا 14 پھر نماز پڑھی۔ 15

مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو، 16

حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے۔ 17

یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی،

ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں۔ 18 ؏۱