کہو، میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے ربّ،
انسانوں کے بادشاہ،
انسانوں کے حقیقی معبُود کی 1
اُس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے، 2
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
خواہ وہ جِنّوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔ 3 ؏۱