کہو، 1 میں پناہ مانگتا ہوں 2 صبح کے ربّ 3 کی ،
ہر اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے، 4
اور رات کی تاریکی کے شر سے جب کہ وہ چھا جائے، 5
اور گِرہوں میں پُھونکنے والوں (یا والیوں)کے شر سے، 6
اور حاسد کے شر سے جب کہ وہ حسد کرے۔ 7 ؏۱