تم نے دیکھا نہیں 1 کہ تمہارے ربّ نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟ 2

کیا اُس نے اُن کی تدبیر 3 کو اَکارَت نہیں کر دیا؟ 4

اور اُن پر پرندوں کے جھُنڈ کے جھُنڈ بھیج دیے 5

جو اُن پر پکّی ہوئی مَٹّی کے پتھر پھینک رہے تھے، 6

پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا۔ 7 ؏۱