تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (مُنہ در مُنہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) بُرائیاں کرنے کا خوگر ہے۔ 1

جس نے مال جمع کیا اور اُسے گِن گِن کر رکھا۔ 2

وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا۔ 3

ہرگز نہیں، وہ شخص تو چَکنا چُور کر دینے والی 4 جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔ 5

اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چَکنا چُور کر دینے والی جگہ ؟

اللہ کی آگ، 6 خُوب بھڑکائی ہوئی،

جو دلوں تک پہنچے گی۔ 7

وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی 8

(اِس حالت میں کہ وہ) اُونچے اُونچے ستونوں میں (گھِرے ہوئے ہوں گے)۔ 9 ؏۱