اللہ کےنام سے جو رحمان و رحیم ہے ۱

تعریف اللہ ہی کے لیے ہے ۲ جو تمام کائنات کا رب ۳ ہے ،

رحمان اور رحیم ہے ۴

روزِ جزا کا مالک ۵ ہے۔

ہم تیری ہی عبادت۶ کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں ۷ ۔

ہمیں سیدھا راستہ دکھا ۸ ، ان لوگوں کاراستہ جن پر تو نے انعام فرمایا ۹ ، جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں ۱۰